جوا چلانے والے تین ملزمان پکڑے گئے ،اڈہ مسمار

 جوا چلانے والے تین ملزمان پکڑے گئے ،اڈہ مسمار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کھارادر پولیس کا چھاپہ،سٹے کی پرچیاں اور جوا چلانے والے تین ملزمان پکڑے گئے ، کھارادر پولیس نے جوئے کا اڈہ مسمار کردیا۔

 ایس ایس پی سٹی امجد حیات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کھارادر کے ایک مقام پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے جوئے کے اڈے سے بلال، عامر اور اسماعیل کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان بڑے پیمانے پر انتہائی خفیہ انداز میں جوئے کا اڈہ آپریٹ کررہے تھے ٹیلیفون پر سٹے کی پرچیاں لکھی جارہی تھیں۔ پولیس نے سٹے کے اڈے کے آپریٹ کئے جانے سے متعلق انکشافات اور شواہد کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے اڈے سے جوئے کی رقم بھی برآمد کی ہے ۔ امجد حیات کا بتانا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں