فلسطینی طلبا کیلئے اسکالر شپ کی منظوری

فلسطینی طلبا کیلئے اسکالر شپ کی منظوری

کراچی (آن لائن) نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے صوبے کے سرکاری اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے فلسطینی طلبا کی فیس معاف کرنے کے بعد اسکالر شپ کی منظور ی بھی دے دی۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں فلسطینی طلبا کی فیس معاف کی گئی تھی جبکہ دوسرے مرحلے میں فلسطین کے طلبا کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہاسٹل کے چارجز بھی ختم کر دیے ۔ترجمان کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر اب صوبے کی جامعات میں پڑھنے والے فلسطینوں کو اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔ اسکالرشپ کی رقم یکم دسمبر 2023ء کو تمام فلسطینی طلباء کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔فلسطینی طلبامختلف جامعات میں زیر تعلیم ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں