گریجویٹس کیلئے ڈاؤ یونیورسٹی ،احساس ٹرسٹ میں مفاہمت

گریجویٹس کیلئے ڈاؤ یونیورسٹی ،احساس ٹرسٹ میں مفاہمت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور احساس ٹرسٹ کے مابین بیروزگار گریجویٹس کی ہنرمندی کو جلا دینے کے لیے مالی اعانت پراتفاق ہوگیا ہے۔

جس کے نتیجے میں بے روزگار گریجویٹس کے لیے ڈاؤ یونیورسٹی کی جانب سے ترتیب دیئے گئے کورس کو احساس ٹرسٹ کی مالی اعانت سے مکمل کرایا جائے گا۔بے روزگار گریجویٹس تین ماہ کے تربیتی کورس کے بعد ملازمت حاصل کر سکیں گے یا ان کے اپنے اسٹارٹ اپس ہوں گے ۔اس معاہدہ پر ڈاؤ یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر اشعرآفاق اوراحساس ٹرسٹ کے حمزہ اقبال نے دستخط کیے ۔مفاہمت کے مطابق احساس ٹرسٹ بے روزگار گریجویٹس کو مائیکرو فائنانس فراہم کرے گا تاکہ وہ سیلز ریپریزنٹیٹو کا کورس کر کے مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں روزگار حاصل کر سکیں۔یہ کورس ڈاؤانسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ ہیلتھ مینجمنٹ اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے مایہ ناز پروفیشنلز کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے ۔ اس معاہدہ ِمفاہمت کا مقصدفارماسیوٹیکل انڈسٹری کے شعبے میں صلاحیت مندوں اور روزگاروں کے درمیان خلا کو پر کرنا ہے اور ڈاؤ یونیورسٹی اور اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق خاص طور پر کم آمدنی والے نوجوانوں اور ان کے خاندانوں کے لئے ، فارماسیوٹیکل سیلز کے شعبے میں مخصوص روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں