مکان سے خاتون اور تین بچوں کی گلا کٹی لاشیں برآمد

مکان سے خاتون اور تین بچوں کی گلا کٹی لاشیں برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 5 میں گھر کے اندر سے ماں اور تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں،،مقتولین کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا،،پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 5 شیر محمد بلوچ گوٹھ میں پیش آیا جہاں گھر کے اندر سے ماں اور اس کے تین بچوں کی لاشیں ملیں۔مقتولین کی شناخت 35 سالہ صائمہ زوجہ ارشد علی، دو سالہ احد،7 سالہ شاہ زین اور 9 سالہ اشہد ولد ارشد علی کے ناموں سے ہوئی۔پولیس کے مطابق مقتولین کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔پولیس نے موقع سے مقتولہ صائمہ کے شوہر ارشد کو تفتیش کے لیے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔ارشد کے بھتیجے شہزاد نے بتایا کہ اس کا چچا نشے کا عادی اور کیبل نیٹ ورک کا کام کرتا ہے ۔رشتے داروں کو گھر میں بیوی اور بچوں کی لاشوں کی اطلاع ارشد نے ہی دی تھی۔پولیس کے مطابق زیر حراست ارشد نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ وہ گزشتہ رات 8 بجے کام سے ڈالمیا گیا تھا دو گھنٹے بعد گھر لوٹا تو بیوی اور بچوں کی لاشوں کو خون میں لت پت دیکھا،،پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک خون آلود چھری اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات اور مقتولہ کے شوہر سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں