سٹی کورٹ تا ایم اے جناح روڈوکلاکاغزہ مارچ

 سٹی کورٹ تا ایم اے جناح روڈوکلاکاغزہ مارچ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے تحت سٹی کورٹ سے ایم اے جناح روڈتک وکلاکاغزہ مارچ ہوا۔ مارچ کی قیادت امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور صدرکراچی بارایسوسی ایشن عامرسلیم ایڈووکیٹ نے کی ۔

مارچ میں وکلا کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں خواتین وکلابھی شامل تھیں۔ ۔مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ جنگیں ایمان اور یقین سے جیتی جاتی ہیں ۔اسرائیل کی ٹیکنالوجی کوحماس نے خاک میں ملا دیا۔اسرائیلی ریاست کے وجود کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ،ہم کسی دو ریاستی فارمولے کو نہیں مانتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں