تعلیم بالغان نئے انداز کے ساتھ پیش

 تعلیم بالغان نئے انداز کے ساتھ پیش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عالمی اردو کانفرنس کے تیسرے روز پاکستان کے معروف لکھاری خواجہ معین الدین کی لکھی گئی شہرہِ آفاق تحریر تعلیم بالغان کو نئے انداز کے ساتھ پیش کیاگیا۔۔۔

 تھیٹر کے ہدایت کار فرحان عالم صدیقی تھے جبکہ کاسٹ میں اویس، فرحان رحیم، اجنیش دوڈیجا، علی رضا، شہریار ،عاصم و دیگر شامل تھے ۔ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈرامہ مدرسے میں ترتیب دیاگیا ہے جبکہ ڈرامے میں طنز کے ذریعے بالغوں کی تعلیم کو مزاحیہ انداز میں پیش کیاگیا ہے ۔تعلیم بالغان میں شائقین نے بھرپور انداز میں شرکت کی جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں