اسسٹنٹ کمشنر سکھر ثوبیہ فلک کا خواتین ڈسپنسری کا دورہ
سکھر(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ کا پرانا سکھر بلڈنگ میں خواتین ڈسپنسری کا دورہ، ڈسپنسری کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، عملے سے ملاقات اور حاضری رجسٹر بھی چیک کیا ۔
انہوں نے خستہ حال بلڈنگ اور ڈسپنسری میں بجلی کی سہولت میسر نہ ہونے پر انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ڈسپنسری کے ہر وارڈ میں فوری بجلی کا بندوبست کیا جائے ، تاکہ مریضوں سمیت اسٹاف کو کوئی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈسپنسری میں اسٹاف کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، اس سلسلے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے انتظامیہ سے ڈسپنسری کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور ان کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔