پولیس شہدا کی فیملیز کے اعزاز میں تقریب کاانعقاد

پولیس شہدا کی فیملیز کے اعزاز میں تقریب کاانعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایسٹ زون پولیس نے شہدا کی فیملیز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں شہداء کی فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 ڈی آئی جی ایسٹ زون اظفر مہیسر کا کہنا ہے ۔ ہم شہداء کے ساتھ کھڑے ہیں۔شہداء کے پروسس کو ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے تاکہ شہدا کی فیملیز کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے ۔ ایک سوال کے جواب میں ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ آر جے مال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا واقعہ کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں تاہم مال کو کھولنے کا فیصلہ ماہرین اور تحقیقاتی کمیٹی کی رائے کے بعد کیا جائے گا ۔ شہداء کی فیملیز نے ایسٹ زون پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ایک ایسا لائحہ عمل بنایا جائے جس سے شہداء کی فیملیز کے مسائل کو فوری حل کیا جاسکے ۔تقریب کے اختتام پر شہداء کی فیملیز کو تحائف بھی تقسیم کیے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں