چھ بحری جہازوں کی غیرقانونی بریکنگ کا انکشاف
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی کی غیرقانونی شپ بریکنگ کے خلاف کارروائی،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل جاوید بلوچ کی نگرانی میں ٹیم کا نجی پورٹ ٹرمینل پر چھاپہ ۔۔۔
نجی پورٹ انتظامیہ کا اپنے ملکیتی 6 جہازوں (بارجز) کی غیر شفاف طریقے سے فروخت کا انکشاف سامنے آگیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل جاوید بلوچ کے مطابق غیر ملکی نجی پورٹ انتظامیہ نے مذکورہ بارجز 26 کروڑ 50لاکھ روپے میں مقامی افراد کو فروخت کئے ،خرید و فروخت میں شفافیت کو نظر انداز کرتے ہوئے مکمل ادائیگی بذریعہ کیش کئے جانے کا انکشاف ہوا، نجی پورٹ انتظامیہ کا کسٹم ٹیکسز اور متعلقہ اداروں کی این او سی کے بغیر مذکورہ جہازوں (بارجز) کی اسکریپنگ بریکنگ کرنے کا بھی انکشاف سامنے آیا ہے ،چھاپے کے دوران 4 جہازوں (بارجز) کی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کٹنگ بریکنگ کا عمل جاری تھا جبکہ 2 جہازوں (بارجز) کو پہلے ہی مکمل اِسکریپ کرنے کے بعد شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں فروخت کیا جاچکاہے ،انکوائری میں نجی پورٹ ٹرمینل انتظامیہ اور دیگر متعلقہ پورٹ اداروں کے کردار کا تعین کیا جائے گا۔