گلشن ٹاؤن کے اسکولوں کو مثالی اسکول بنائیں گے ،ڈاکٹر فواد

گلشن ٹاؤن کے اسکولوں کو مثالی اسکول بنائیں گے ،ڈاکٹر فواد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے عزم ظاہر کیا ہے کہ گلشن اقبال ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام چلنے والے سرکاری اسکولوں کو ایسے مثالی اسکول بنائیں گے ۔۔

کہ شہری اپنے بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں سے چھڑوا کر ان اسکولوں میں داخل کروائیں ۔ ڈاکٹر فواد احمد نے پرانی سبزی منڈی کے قریب قائم گلشن اقبال ٹاؤن کے زیر اہتمام چلنے والے اسکولوں کا دورہ کیا اور تدریسی عمل کا معائنہ کیا ۔ اساتذہ اور طلبہ سے گفتگو میں اسکولوں کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ اس موقع پر گلشن اقبال ٹاؤن کی تعلیمی کمیٹی کی چیئرپرسن اسماء طاہر، کمیٹی کی رکن صائمہ اعجاز بھی موجود تھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں