اسمگل ایرانی ڈیزل کے خلاف کارروائیاں،4ملزمان گرفتار

اسمگل ایرانی ڈیزل کے خلاف کارروائیاں،4ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گڈاپ پولیس نے مختلف کاروائیوں میں اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کے دو ٹرکوں کے خفیہ ٹینکوں سے 2300 لٹر ڈیزل اور کھلا ڈیزل فروخت کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 600 لٹر ایرانی ڈیزل برٓمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹرک نمبرAE1963 میں خفیہ ٹنکی میں لوڈ 800 لٹر اسمگل ایرانی ڈیزل برآمد کرکے ڈرائیور سید یوسف شاہ کو گرفتار کرلیا۔ دوسر ی کارروائی کے دوران ٹرک نمبر NAF563 کی خفیہ ٹنکی میں لوڈ 1500 لٹر اسمگل ایرانی ڈیزل برآمد کرکے ڈرائیور پرویز علی اور ساتھی ذالفقار علی کو گرفتار کیا گیا۔علاوہ ازیں گڈاپ آدم کھوسہ گوٹھ کاٹھور سے غیر قانونی کھلا ڈیزل فروخت کرنے والے ملزم شیریار خان کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضہ سے 600 لٹراسمگل ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا گیا۔دوسری جانب سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے سچل تھانے کی حدود میں کارروائی کے دوران کار لفٹر پانچ رکنی گروہ گرفتار کرکے ، مبینہ ٹائون تھانے کی حدود سے چوری شدہ کار برآمد کرلی ۔انچارج سی ٹی ڈی غلام صفدر کے مطابق گرفتار ملزمان میں جاوید علی، قربان علی، خادم، ذیشان رمضان اور اسلم شامل، ملزمان 2006، 2007 سے وارداتیں کر رہے ہیں اور ابتک سیکڑوں گاڑیاں چوری کر چکے ہیں، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے کراچی کے علاوہ حیدر آباد اور سکھر میں بھی وارداتوں کا انکشاف کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں