اسمبلی میں دیر سے کیوں آئے ؟ استاد کا طالبعلم پرانسانیت سوز تشدد

اسمبلی میں دیر سے کیوں آئے ؟ استاد کا طالبعلم پرانسانیت سوز تشدد

بدھو تالپور (نمائندہ دنیا)اسکول کی اسمبلی میں دیر سے کیوں آئے ؟ استاد کا طالبعلم پر انسان سوز تشدد ۔ اطلاعات کے مطابق دڑو ہائی سیکنڈری اسکول میں استاد نے طالبعلم مہدی سومور کو اسمبلی میں تاخیر سے پہنچنے پر وحشیانہ تشدد کانشانہ بنایا۔۔

جس کے باعث طالبعلم بے ہوش ہوگیا،جس کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ مہدی سومور کو استاد نے مبینہ طورپر ڈنڈوں، گھونسو ں اور لاتوں سے مار ا۔ زخمی طالبعلم کو دڑو اسپتال میں طبی امداد کے بعد حیدر آبادبھیج دیا گیا۔ طالب علم مہدی سومرو کے والد کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے پر استاد نے وحشیانہ تشدد کیا ہے ، ملوث ٹیچر کو گرفتار کرکے قانونی کارر وائی کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں