محمد علی جناح یونیورسٹی میں فلم ’’ڈھائی چال‘‘پرپینل ڈسکشن

محمد علی جناح یونیورسٹی میں فلم ’’ڈھائی چال‘‘پرپینل ڈسکشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی میں فیصل پروڈکشن کے تعاون سے شعبہ بیسک سائنس اور سوشل سائنس کے زیراہتمام فلم ڈھائی چالکے بارے میں پینل ڈسکشن کاانعقاد کیاگیا۔

فیصل پروڈکشن کے سی ای او اور ڈائریکٹر عرفان اشرف نے کہا کہ سی پیک کے بارے میں بھارت بہت پروپیگنڈا کرتاہے اس تاثر کو بہتر کرنے کیلئے طلباء کو بتایا جائے کہ سی پیک پاکستانی معیشت اور ملکی ترقی کیلئے کتنا اہم ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سیاحت کیلئے اہم خطہ ہے ، اس کو مد نظر رکھتے ہوئے فلم کی شوٹنگ کی گئی۔ عام طور پر اس طرح کی فلموں کو سینماؤں میں پذیرائی نہیں ملتی،فلم کو بنانے میں حکومت کی طرف سے تعاون نہیں ملاجس کی وجہ سے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔فلم 10 سال میں جاکر مکمل ہوئی،فلم میں مسئلہ کشمیرکو بھی اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی،ماجومیں پہلا دورہ ہے ، دیگر اداروں میں بھی جائیں گے ۔شعبہ سوشل سائنس کے سربراہ ڈاکٹر اشتیاق کولاچی نے کہا کہ فلم میں نوجوان خاص طور پر تعلیم یافتہ طبقے کوسی پیک اور بلوچستان خطے کے بارے میں آگہی دی گئی تاکہ اس کی اہمیت کو سمجھیں ۔حافظہ مریم نے کہا کہ فلم کے بارے میں آگہی دینے کا مقصد طلباء کو سی پیک اور بلوچستان خطے کے بارے میں آگہی دینا ہے ۔ پروگرام میں بچوں نے شرکاء سے سوالا ت بھی کئے ۔ غزالہ الطاف ،پروفیسر ڈاکٹر ریحان،ڈاکٹر کاشف بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں