سندھ ہائیکورٹ:فیڈرل بی ایریا میں پانچ غیر قانونی تعمیر مکانات مسمار کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ:فیڈرل بی ایریا میں پانچ غیر قانونی تعمیر مکانات مسمار کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے فیڈرل بی ایریا سمن آباد میں پانچ غیر قانونی تعمیر شدہ مکانات کو مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔

جمعرات کو ایس بی سی اے نے رپورٹ میں بتایا کہ مکان نمبر آر 789،آر 1142،آر 589 اور DT-104 کا نقشہ منظور نہیں کرایا گیا اور مکان آر 820 اور سی 21 پر اضافی فلور تعمیر کیے گئے ہیں۔عدالت نے ایس بی سی ے حکام کو R-820 کے منظور شدہ پلان کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دے دیا اور دیگر پانچوں پلاٹس پر غیر قانونی تعمیرات کو فوری منہدم کرنے کا حکم دے دیا۔ایس ایس پی سینٹرل ،ڈی سی سینٹرل اور دیگر کو ایس بی سی اے کی معاونت کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے کو 21 دسمبر کو رپورٹ کے ساتھ طلب کرلیا۔علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ نے فریئر ہال کے قریب عمارت کی تعمیر پر بلڈر کو ہراساں کرنے کے کیس پر ناظر ہائی کورٹ کو پلاٹ کی انسپکشن کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پہلے کے ایم سی سمیت دیگر افسران پیسے مانگ رہے تھے اب اینٹی انکروچمنٹ والے ہراساں کر رہے ہیں ۔ان کے خلاف سوٹ بھی دائر کیا ہوا ہے ۔وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ اینٹی انکروچمنٹ والے کہہ رہے ہیں تعمیرات کا سامان سڑک پر ہے ۔جبکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے بلڈنگ بھینظور شدہ منصوبے کے تحت بن رہی ہے ۔درخواست گزار نے کہا کہ اگر ایک بھی چیز ہماری غیر قانونی ہو توکارروائی کی جائے لیکن ہم بھتہ نہیں دے سکتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں