سکھر،سڑکیں خراب کرنے والوں کی نشاندہی پرانعام کااعلان

سکھر،سڑکیں خراب کرنے والوں کی نشاندہی پرانعام کااعلان

سکھر(نمائندہ دنیا) مئیر سکھربیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ تنقید نہیں بلکہ تنقید برائے اصلاح ہونی چاہئے اور جو لوگ اچھے کاموں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں اور پروپیگنڈا کر رہے ہیں وہ یقیناً سکھر شہر کے دشمن ہیں جو کہ ۔۔۔

بغض میں اپنے شہر سکھر کو اپنے ہاتھوں سے نقصان پہنچ رہے ہیں ان شہر دشمن عناصروں کو چاہیے کہ وہ اچھے کام کی تعریف کریں کیونکہ سکھر کو قابل تعریف بنانے کے لئے ایک مکمل اور جامع کام ہورہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملٹری روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے تنقید کرنے والے یا انگلیاں اٹھانے والے صرف یہ سوچیں کہ اجتماعی طور پر شہر کا فائدہ ہورہا ہے اور شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے ایک بہت ہی مربوط اور جامع منصوبے کو عملی جامع پہنانے کے لئے نہ صرف روڈ بلکہ نکاسی و فراہمی آب کا کام بھی جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ نکاسی نظام بہتر بننے کے بعد برسات کی صورت میں روڈ تباہ ہونے سے بچ جائیں گے اور سکھر شہر کی خوبصورتی برقرار رہے گے ۔انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ اگر کوئی شہر کی سڑکوں کو نقصان پہنچانے والوں کی نشاندہی کرے گا تو اس کو بلدیہ اعلیٰ کی جانب سے 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں