شاہ بیلو کے کچے میں آپریشن جاری ، ملزمان کی فصلیں تباہ

شاہ بیلو کے کچے میں آپریشن جاری ، ملزمان کی فصلیں تباہ

سکھر(نمائندہ دنیا) سکھر کے سینئر صحافی شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی نگرانی میں شاہ بیلو کے کچے میں آپریشن جاری ہے اور۔۔۔

 گزشتہ روز پولیس آپریشن کے دوران شیرو مہر اور دیگر ملزمان کی فصلیں تباہ کردی گئی ہیں ۔ ترجمان کے مطابق شاہ بیلو میں شیرو مہر اور دیگر ملزمان کی 2 سو ایکڑ زمین پر فصل کو تباہ کرنے سے ملزمان کا مالی نقصان ہوگا، سکھر پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔آپریشن کے دوران پولیس نے ملزمان کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ، ملزمان کے خلاف شکار پور کے علاقے چک سمیت مختلف مقامات پر کارروائیاں کی جا رہی ہے ملزمان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ،کچے میں پولیس دن رات ملزمان کا تعاقب کر رہی ہے ، کچے میں موجود دیگر گروہ بھی ملزمان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے ملزمان کے مورچوں کو بھی تباہ کر دیا تھاملزمان کے نئے ٹھکانے کا پتا چلتے ہی پولیس کی کارروائی کی جاتی ہے ۔علاوہ ازیں شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے ایس یو جے کے زیر اہتمام احتجاجی طور پر علامتی بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں