8فروری کو الیکشن ہونگے ، ابہام نہیں رہا ،نگراں وزیراطلاعات

8فروری کو الیکشن ہونگے ، ابہام نہیں رہا ،نگراں وزیراطلاعات

حیدرآباد(نمائندہ دنیا) سندھ کے نگراں وزیر اطلاعات سید احمد شاہ نے کہا ہے کہ 8فروری کو الیکشن لازمی ہونگے اس میں کو ابہام باقی نہیں رہا ۔۔۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی ٹیم بہت مضبوط ہے اپنے شعبے کے ماہر افراد افراد کابینہ میں شامل ہیں ہماری کابینہ بہت مضبوط ہے افواہوں پر دھیان نہ دیا جائے ، حیدرآباد کے صحافیوں کے لئے ہاؤ سنگ اسکیم پر ترقیاتی کام کرانے کے لئے وہ وزیر اعلی سندھ سے بات کریں گے مسائل حل کرانے کی بھرپور کوشش کی جائیگی، جنوری کے آخری ہفتہ میں ملک کا سب سے بڑا فیسٹول حیدرآباد میں منعقد کرایا جائیگا جس میں تمام طبقوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائیگا انسانوں کے کھانے کی گندم میں ملاٹ ایک گھناؤنا فعل ہے وزیر خوراک کو سامنے بٹھائیں گے آخر ایسا کیوں ہورہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سید احمد شاہ نے کہا کہ وہ وزیر سمیت کسی محکمے کا براہ راست جواب نہیں دیں گے بلکہ روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ محکمے کا وزیر اور سیکریٹری کومیڈیا کے سامنے بیٹھا کر جوابات لیں گے محکمے کے وزرا کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے وہی مسائل حل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم عوامی بھلائی کے کسی پروجیکٹ کو نہیں روکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان ایک دوسرے پر الزامات لگاتے ہیں تو وہ ان کا حق ہے اصل جمہوریت یہ ہی ہے ہمارا مینڈیٹ محدود ہے نگران حکومت کو اس معاملے نہ گھسیٹا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں