پولیس اہلکاروں اور انکے اہلخانہ کو مفت طبی سہولتوں کی دہلیز پر فراہمی

پولیس اہلکاروں اور انکے اہلخانہ کو مفت طبی سہولتوں کی دہلیز پر فراہمی

کراچی(آن لائن)آئی جی سندھ رفعت مختارراجہ کے احکامات پر پولیس اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو مفت طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے پولیس ہیڈکوارٹر اسپتال گارڈن کی جانب سے میڈیکل کیمپ شروع کردئیے گئے ۔

پہلے مرحلے میں طبی کیمپس پی ایس رسالہ اور پی ایس عیدگاہ میں منعقد کیے گئے ۔اے آئی جی ویلفیئر زبیر نذیر کی زیر نگرانی پولیس ہیڈکواٹراسپتال کی جانب سے پی ایس رسالہ اورعیدگاہ میں منعقدہ طبی کیمپس میں خواتین ڈاکٹروں سمیت مختلف لیبارٹری ٹیسٹ سہولیات اور ادویات فراہم کی گئیں۔پی ایس عید گاہ میں منعقدہ کیمپس میں 160سے زائد اہلکاروں ان کے اہل خانہ کو مفت ہپاٹائٹس،لیپڈ پروفائل،سی بی سی،یوریک ایسڈ، سمیت دیگر لیبارٹری ٹیسٹ اور ادویات فراہم کی گئیں جبکہ خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی طورپرگائناکالوجسٹ اور پیڈز اسپیشلسٹ متعین کیے گئے تھے ۔پی ایس رسالہ میں طبی سہولیات سے مستفیدہونے والوں میں65 فیصد تعداد خواتین کی تھی جبکہ تھانہ رسالہ میں منعقدہ دو روزہ طبی کیمپ میں 140 اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔اس موقع پر اے آئی جی ویلفیئر زبیر نذیر نے طبی کیمپس کا معائنہ کیا اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رمیش نے کیمپس کے حوالے سے بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں