سول اسپتال ، ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ میں ڈینٹل یونٹ قائم

سول اسپتال ، ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ میں ڈینٹل یونٹ قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سول اسپتال کراچی کے ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ میں ایم آر آئی اور ڈینٹل ڈپارٹمنٹ میں ڈینٹل یونٹ کا افتتاح کردیا گیا ۔

نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کے دیگر اسپتالوں میں بھی سہولیات کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارے جانے سے پہلے مسائل حل ہوں گے ۔ عباسی شہید اسپتال محکمہ صحت سندھ کے ماتحت نہیں لیکن اس کو بہتر کرنے کے لیے کے ایم سی حکام سے بات کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سول اسپتال سمیت سندھ کے دیگر اسپتالوں میں ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کو فعال کریں گے ،ڈینٹل ڈپارٹمنٹ میں اچھی طبی سہولیات ضروری ہیں،سول اسپتال کی بہتری کا کریڈٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) سول اسپتال جاتا ہے ،عباسی شہید اسپتال محکمہ صحت سندھ کے ماتحت نہیں لیکن اس کو بہتر کرنے کے لیئے بلدیہ عظمٰی کراچی کے حکام سے بات کریں گے ،اسپتالوں کی آڈٹ رپورٹ کے ذریعے غلط سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی،ہر بات میڈیا پر نہیں آتی،ہر جگہ اس طرح کا آڈٹ ہونا چاہیے تاکہ حقیقت سب کے سامنے آئے ،نظام درست کرنا دوروں سے ممکن نہیں ہوسکتا،پوری قوم کو ٹھیک ہونے کی ضرورت ہے ،سسٹم مانیٹرائز ہونے کی ضرورت ہے ،سرکاری اداروں میں کسی کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں