بدعنوانی کو روکنے کے لئے مسلسل آگاہی مہم ضروری ،گورنر سندھ

بدعنوانی کو روکنے کے لئے مسلسل آگاہی مہم ضروری ،گورنر سندھ

کراچی(نیوزایجنسیاں)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے آئی جی سندھ رفعت مختار اور ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی جاوید اکبر ریاض نے گورنرہاس میں ملاقات کی۔

گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے موثر اقدامات،اس ضمن میں پولیس اور نیب کے کردار ، کرپشن کے خلاف آگاہی مہم کی اہمیت اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ گورنرسندھ نے کہا کہ بدعنوانی کو روکنے کے لئے مسلسل آگاہی مہم ضروری ہے ۔سیلانی ٹرسٹ کے سرپرست اعلی مولانا بشیر فاروقی ،ڈپٹی چیئرمین نیب بھی اس موقع پر موجود تھے ۔علاوہ ازیں گورنر سندھ سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں بین الصوبائی تعاون میں اضافہ مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ صحت ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون سے دونوں صوبوں کو فائدہ ہوگا۔ مزید برآں گورنر سندھ سے سینیٹ میں چیف وہپ سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور اٹلی کے قونصل جنرل ڈنیلو گارڈینیلانے الگ الگ ملاقات کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں