لاکھوں کے پرائز بانڈ چوری کرنے والی ملازمائیں گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی ایریا میں لاکھوں روپے مالیت کے پرائز بانڈ گھر میں صفائی کرنے والی دو ماسیوں نے چوری کئے ۔
پولیس نے دو ماسیوں کو گرفتار کرلیا جن سے پانچ لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈ برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او سمن آباد کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک20 کی گلی میں پرائز بانڈ کئی مقامات سے ملنے کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی۔ پولیس نے شہریوں کی نشاندہی کے ذریعے رفتار سے چلنے والی دو خواتین کا تعاقب کیا پولیس نے دونوں خواتین کو روک کر پوچھ گچھ کی تو معاملہ چوری کی واردات کا نکلا۔ پولیس نے زینب اور نسرین کو تحویل میں لیکر پولیس اسٹیشن منتقل کیا جہاں ابتدائی تفتیش میں دونوں خواتین نے مالکن کے گھر چوری کا اعتراف کیا۔ پولیس نے ابتدائی طورپر دونوں ماسیوں کے قبضے سے 5لاکھ35ہزار سے زائدمالیت کے پرائز بانڈ برآمد کئے ہیں پولیس نے ماسیوں کی نشاندہی کے ذریعے متاثرہ خاتون سے رابطہ کیا گھر جاکر ملزمان کی گرفتاری سے متعلق متاثرہ فیملی کوآگاہ کیاگیا جس نے پولیس کو بتایا کہ دونوں ماسیاں گھر میں ملازمہ تھی جو ایک کمرے میں پلنگ کے نیچے رکھے گئے پرائز بانڈ صفائی کے دوران چوری کے بعد فرار ہوئی تھیں پرائز بانڈ چوری پر اہلخانہ پریشان تھے ۔پولیس نے متاثرین کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے ۔