اہل غزہ سے یکجہتی کیلئے ڈاکٹرز کا وائٹ کوٹ مارچ

 اہل غزہ سے یکجہتی کیلئے ڈاکٹرز کا وائٹ کوٹ مارچ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فلسطین میں اسرائیل کی جاری دہشت گردی و جارحیت کے خلاف اوراہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈاکٹرز سمیت تمام پیرامیڈیکل اسٹاف نے وائٹ کوٹ مارچ کیا۔

مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کی۔نیشنل اسٹیڈیم سگنل تا لیاقت نیشنل اسپتال مارچ کیا گیا۔مارچ میں ڈاکٹرز سمیت پیرا میڈیکل اسٹاف بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ ڈاکٹرز نے اہل غزہ و فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مخصوص فلسطینی رومال پہنے ہوئے تھے اور فلسطینی پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے ۔ مارچ کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے ۔حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں ڈاکٹرز کا اس نوعیت کا احتجاج نہیں کیا گیا جس طرح آج ڈاکٹرز نے احتجاج کیا ، حماس کے مجاہدین نے ایمان کی طاقت سے جدید ٹیکنالوجی کا مقابلہ کیا اور پوری دنیا کے باضمیر انسانوں کو جگا دیا۔اسرائیل کو شکست ہوچکی ہے ، اسرائیل شکست کھانے کے بعد ہزیمت کو مٹانے کے لیے بچوں اور اسپتالوں پر بمباری کررہا ہے ، 62 دن گزرنے کے باوجود حماس کے مجاہدین سے مقابلہ نہیں کرسکا۔انہوں نے کہاکہ 75000 سے زائد بچے شہید ہوچکے ہیں، 18ہزار سے زائد شہادتیں ہوچکی ہیں، امریکہ اور برطانیہ اسرائیل کی پشت بانی کررہے ہیں جس کی وجہ سے شکست خوردہ اسرائیل فلسطینی مسلمانوں پر بمباری کررہا ہے ، امریکہ خود دہشت گرد ملک ہے لاکھوں ریڈ انڈینز کی لاشوں پر وجود میں آنے والا حماس کو کیسے دہشت گرد کہہ سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں