میدان اور پارکس جلدبحال ہوں گے ،ڈی جی کے ڈی اے

میدان اور پارکس جلدبحال ہوں گے ،ڈی جی کے ڈی اے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور صدیقی نے کہا کہ کے ڈی اے کے کھیل کے میدانوں اور پارکس کو انشاء اللہ عنقریب ان کی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد مختلف وفود سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر سابق ڈائریکٹر پبلک ریلیشن کے ڈی اے سید مکرم سلطان بخاری، ستار جاوید، ممبر فنانس وریل اندھر، ڈائریکٹر انفورسمنٹ ارشاد عباس، ایگزیکٹو انجینئر الیکٹریکل مکینکل شعیب سعید،ترجمان کے ڈی اے اکرم ستار، اسپورٹس آرگنائزر ایم نسیم موجود تھے ۔ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ میری پہلے ترجیح ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ہے جس کے لئے میری کوشش ہوگی کہ ادارے کی آمدنی میں اضافہ ہو تاکہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر انشاء اللہ کے ڈی اے کے پبلک پارکس اور کھیلوں کے میدانوں کو اصل حالت میں آباد کر کے شہر کراچی کی رونقوں کو بحال کرنے میںکردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی مثبت تجاویز پیش کرے گا اس پر فوری طور پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے ۔انشاء اللہ ادارے کی ریکوری بہتر ہوتے ہی اسپورٹس کی سرگرمیوں کو بحال کیا جائے گا۔مستقبل قریب میں بھی اچھے مواقع کے ساتھ کھیلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں