البرکہ بینک کی حبیب یونیورسٹی کی شراکت سے شجرکاری مہم

البرکہ بینک کی حبیب یونیورسٹی کی شراکت سے شجرکاری مہم

کراچی (پ ر)البرکہ بینک (پاکستان) لمیٹڈ نے حبیب یونیورسٹی کراچی کی شراکت سے شجرکاری مہم 2024 کا آغاز کیاہے ۔یہ مہم ’’ایک اسٹاف ممبر کے ہر سال ایک درخت لگانے‘‘ کی مہم کے تحت ہے ۔

شجرکاری مہم کی تقریب میں البرکہ کی جانب سے ڈاکٹر جھاد النـقلۃ، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز، بشمول اظہر حامد، انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر اور محمد عاطف حنیف، سی ای او البرکہ بینک (پاکستان) لمیٹڈ نے شرکت کی۔ جبکہ حبیب یونیورسٹی کی جانب سے رفیق ایم حبیب، چانسلر اور جناب واصف رضوی، پریزیڈنٹ شامل ہوئے ۔اس تقریب میں بڑی تعداد میں پودے لگائے گئے ۔ یہ قدم البرکہ بینک (پاکستان) لمیٹڈ کے پائیدار ترقی کے قومی مقصد کو پورا کرنے کے عزم کی علامت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں