سوئی سدرن:گیس کے نئے کنکشن پر 26ماہ بعدپابندی اٹھالی گئی

سوئی سدرن:گیس کے نئے کنکشن پر 26ماہ بعدپابندی اٹھالی گئی

کراچی(آن لائن)سوئی سدرن گیس نے گھریلو صارفین کیلئے نئے کنکشن پر عائد پابندی 26 ماہ بعد اٹھالی۔گھریلو گیس کنکشن پر پابندی دسمبر 2021 میں لگائی گئی تھی۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق پابندی اٹھانے کا فیصلہ ایس آئی ایف سی سے موصولہ خط کی روشنی میں اٹھایا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے کنکشنز لینے والے گھریلو صارفین کو قدرتی گیس نہیں دی جائے گی،ڈومیسٹک سیکٹر کیلئے گیس کے نئے کنکشنزصرف آر ایل این جی بیسڈ ہوں گے، گیس کے نئے کنکشنز کیلئے سیلز ڈپارٹمنٹ نے طریقہ کار کو حتمی شکل دینا شروع کردی۔ ترجمان نے کہا کہ سوئی ناردرن بھی آر ایل این جی بیسڈ نئے ڈومیسٹک کنکشنز دینے کا فیصلہ کرچکی ہے ،پہلے مرحلے میں ماضی میں اپلائی کرنے والی نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو کنکشنز جاری ہوں گے ،آر ایل این بیسڈ گیس چارچز قدرتی گیس چارجز سے زیادہ ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں