فلسطینی پرچم پر پابندی آئین کی خلاف ورزی،حسین محنتی

فلسطینی پرچم پر پابندی آئین کی خلاف ورزی،حسین محنتی

کراچی(آن لائن)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمدحسین محنتی نے ملک میں فلسطینی پرچم پر پابندی کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے آئین و نظریہ پاکستان اورقائداعظمؒ کے فرمودات کی خلاف ورزی قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظمؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا جبکہ سرزمین انبیاء کیلئے 3دسمبر 1937 کو ہندوستان میں یوم فلسطین منایا اور فنڈ بھی قائم کیا۔ 1948میں سامراجی قوتوں کی سازش کے تحت اسرائیل قائم کرنے کا اعلان ہوا تو بطور گورنر جنرل پاکستان انہوں نے ارض فلسطین پر اسرائیلی ریاست کے قیام کی مخالفت کی اور اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں