7بچوں کی ماں کی خودکشی، دیگر واقعات میں بہن بھائی سمیت 3 ہلاک

7بچوں کی ماں کی خودکشی، دیگر واقعات میں بہن بھائی سمیت 3 ہلاک

پنگریو ، محراب پور (نمائندگان دنیا) پنگریوکے نواحی گاؤں جنجوعہ فارم کی رہائشی 7 بچوں کی ماں 40 سالہ حاجیانی زوجہ چنیسر پاڑھو نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ ورثا کے مطابق حاجیانی کادماغی توازن درست نہیں تھا۔

ادھر تحصیل ٹنڈوباگوکے گاؤں جاگن خان کھوسو کی رہائشی 18 سالہ جنت کھوسو کی گھر سے لاش ملی۔ ورثا نے قتل کا الزام شوہر پر لگایا ہے ۔ دوسری جانب محراب پور کے قریب خان واہن پولیس تھانے کی حدود گاؤں سائیں داد جلبانی نولکھی شاخ میں خدا بخش جلبانی کا 6 سالہ بیٹا حنیف اور 5 سالہ بیٹی شمشاد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں بچے نہر کے کنارے پر کھیل رہے تھے کہ پاؤں پھسل کر نہر میں جا گرے ۔ مقامی افراد نے دونوں بچوں کی لاشیں نہر سے نکال کر اسپتال منتقل کیں، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں