سکھر:محکمہ ایکسائز نے ٹرک سے 15کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار کرلیا

سکھر:محکمہ ایکسائز نے ٹرک سے 15کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار کرلیا

سکھر (نمائندہ دنیا) محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ای پی ایس اور ڈی آئی او کیمپ ٹیم کی مشترکہ کارروائی،چیکنگ کے دوران ٹرک سے 15کلو چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، سیکریٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نارکوٹکس سندھ اورنگزیب پنہور، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سکھر اقبال احمد لغاری کی خصوصی ہدایات پر محکمہ ایکسائز کا عملہ منشیات فروشوں کے خلاف متحرک ہوگیا ہے ۔ گزشتہ روز ایکسائز اینڈ نارکو ٹکس کنٹرول ای پی ایس سکھر ٹاؤن اور ڈی آئی او سکھر ٹاؤن کی ٹیموں نے ای پی ایس سکھر ٹاؤن انسپکٹر سید نور علی شاہ ،انسپکٹر محمد یونس ڈھنڈو کی زیر نگرانی شکارپور روڈ سکھر کے قریب چیکنگ کے دوران ایک ٹرک نمبر ٹی کے ڈی 625سے تلاشی کے دوران اعلیٰ کوالٹی کی 15کلو سے زائد چرس برآمد کرکے ایک ملزم محمد عثمان پٹھان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ کارروائی کے حوالے سے ایکسائز افسر کا کہنا تھا کہ حکام بالا کی ہدایات پر شہر کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، منشیات فروشوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں