روہڑی ـ:سحر و افطار میں گیس بندش،کم پریشر معمول

روہڑی ـ:سحر و افطار میں گیس بندش،کم پریشر معمول

روہڑی (نمائندہ دنیا) روہڑی شہر اور گرد و نواح میں سحر و افطار کے اوقات میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر معمول بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق روہڑی شہر اور گرد و نواح کے علاقوں نیو یارڈ، لوکوشیڈ، علی واہن اور و دیگر میں ماہ صیام کے دوران سوئی گیس انتظامیہ کی جانب سے سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے لئے شیڈول جاری کیا گیا تھا۔۔

لیکن اس کے باوجود سحری اور افطاری کے اوقات میں بھی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، اگر گیس آتی بھی ہے تو اتنا پریشر نہیں ہوتا کہ کھانا وغیرہ تیار ہو سکے ، جس کے باعث خواتین کو امور خانہ داری کی انجام دہی میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، جبکہ دوپہر اور صبح کے اوقات میں سوئی گیس بند ہونے سے روہڑی اور گردو نواح میں رہائش پذیر ہندو ، مارواڑی ، باگڑی اور مسیحی برادری سمیت دیگر کو گیس نہ ہونے کے باعث دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ روہڑی کے سیاسی و سماجی حلقوں نے سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور پریشر کی کمی کو درست کرکے سوئی گیس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

کم پریشر معمول 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں