پڈعیدن :ٹرین مسافروں کو لوٹنے والے گروہ کے 2 ڈاکوگرفتار

پڈعیدن :ٹرین مسافروں کو لوٹنے والے گروہ کے 2 ڈاکوگرفتار

پڈعیدن (نمائندہ دنیا ) مسافر ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں سے لوٹ مار کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے دو ڈاکو گرفتار ۔پڈعیدن ریلوے پولیس کے ایس ایچ او انچارچ سعید راجپوت ، ہیڈ محرر گلبہار وسان اور ہیڈ کانسٹیبل حسن راجپر نے ریلوے پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس بھریا روڈ کی مدد سے کارروائی کرکے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔۔

جو ٹرینوں میں مسافروں سے پرس ، موبائل فون اور خواتین سے زیورات سمیت نقد رقوم چھیننے میں ملوث ہیں۔ گزشتہ شب 14 ڈاؤن سکھر سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس کے مسافروں سے لوٹ مار کی گئی تھی۔ بھریا روڈ پولیس نے کارروائی کرکے 2 ڈاکوؤں راجہ ولد گل محمد شیخ رہائشی گڑھی یاسین ضلع شکارپور اور عبدالجبار ولد بخشل خاصخیلی رہائشی لاکھا روڈ کو گرفتار کرکے پڈعیدن ریلوے تھانے میں مقدمہ نمبر 07/2042/زیر دفعہ 379/34 پی پی سی کے تحت درج کرلیاہے ۔ انچارج ایس ایچ او رانا سعید راجپوت نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ ملزمان کو آج عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں