ایم اے جناح روڈ پر مسافر بس نے بائیک سوار دو افراد کو کچل دیا

ایم اے جناح روڈ پر مسافر بس نے بائیک سوار دو افراد کو کچل دیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق حادثہ اماں ٹاور کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر بس روٹ نمبر 4Q نے اپنے آگے چلنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔۔

 جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد گرے اور بس کے نیچے آکر کچلے گئے ،،حادثے کے بعد ڈرائیور اور کنڈیکٹر بس چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس نے بس کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا جبکہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے ۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 25 سالہ دانش ولد ریاض الدین اور 30 سالہ ثناء اللہ کے نام سے ہوئی،،لواحقین کے مطابق متوفی دانس لیاقت آباد جبکہ ثنااللہ گلشن کا رہائشی تھا،،دانش ٹاور کے قریب قائم نجی کمپنی میں اسسٹنٹ ایکسپورٹ منیجر جبکہ ثناء اللہ نجی بینک میں ملازمت کرتا تھا۔لواحقین نے بتایا کہ دانش آج دفتر جانے کیلئے صبح گھر سے نکلا تھا سڑک پر جاتے موٹر سائیکل سوار سے لفٹ لیکردفتر جارہا تھا ۔ متوفی دانش دو جبکہ ثنااللہ 3 بچوں کا باپ تھا ، دونوں افراد کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں