بلوچستان سے منشیات کی ترسیل ناکام ،ملزم گرفتار

بلوچستان سے منشیات کی ترسیل ناکام ،ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)موچکو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات اسمگلر کو گرفتارکرکے بلوچستان سے کراچی منشیات کی ترسیل کو ناکام بنا دیا۔گرفتار بین الصوبائی منشیات اسمگلر کی شناخت فراز ولد حاجی حاصل کے نام سے کی گئی ۔

گرفتارملزم کے قبضے سے 3 کلو 700 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات تربت بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جارہی تھی۔گرفتار ملزم تربت سے مسافر بس کے ذریعے کراچی پہنچا تھا۔ ملزم کو خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے لکی چورنگی حب ریور روڈ سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم نے دوران تفتیش منشیات مافیا سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں جبکہ ملزم کے موبائل فون سے بھی منشیات مافیا کے اہم ارکان کی تفصیلات حاصل ہوئیں ہیں۔گرفتار ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش و کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔علاوہ ازیں کورنگی میں 3 سالہ معصوم بچی حورین کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان عدیل ولد پریل اور سہیل ولد اللہ بچایو سے اسلحہ،موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی۔مزید برآں پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے غوثیہ چوک شاہراہ قذافی اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اورراہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم شیر علی کو گرفتارلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں