حیدرآباد:بیٹے کی گرفتاری کے خلاف خاتون کا احتجاج

 حیدرآباد:بیٹے کی گرفتاری کے خلاف خاتون کا احتجاج

حیدرآباد(ثاقب سلہری)حیدر آباد کے علاقے ہالا ناکہ علی آباد کی رہائشی مریم زوجہ موج علی ڈومکی نے اپنے بیٹے گلزار علی کو پولیس کی جانب سے حراست میں لیکر مبینہ طورپر غائب کرنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تھانہ ہٹڑی کے پولیس افسران ایس پی اسپیشل آفیسرز نعیم کیڈو، حکیم پالاری، یعقوب نوناری اور دیگر نے 18 مارچ کو میرے بیٹے گلزار ڈومکی کو گرفتار کر کے لاپتا کردیا جو تاحال پولیس کے پاس ہے ۔مریم موج علی ڈومکی نے کہاکہ ان کا بیٹاپھل فروخت کرکے روزی کماتا تھا وہ کسی بھی جرم میں ملوث نہیں ہے ۔ انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد سے اپیل کی کہ بیٹے کو پولیس حراست سے رہا کراکے انصاف فراہم کیاجائے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں