شوہر کو قتل کر کے فرار ہونے والی خاتون آشنا سمیت گرفتار

شوہر کو قتل کر کے فرار ہونے والی خاتون آشنا سمیت گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ساحل پولیس نے شوہر کو قتل کر کے فرار ہونے والی خاتون کو اس کے آشنا سمیت گرفتار کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق ساحل پولیس نے چار مارچ کے روز ڈیفنس فیز ایٹ میں قائم نجی اپارٹمنٹ کے فلیٹ سے ملنے والے مقامی تاجر ملک جہانزیب کے قتل میں ملوث اس کی بیوہ ملزمہ شیریں کاشف اور ملزم اسامہ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی کے مطابق ملزمان کی گرفتاری ٹیکنیکل بنیادوں پر عمل میں آئی جبکہ ملزم اسامہ نجی اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں