ڈی آئی جی ایسٹ کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل

ڈی آئی جی ایسٹ کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہسرکے بیٹے کی ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کرنے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جبکہ ڈی آئی نے ویڈیوز کو ایڈیٹڈ قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں عاشر مہسر کو گاڑی سے فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور ویڈیو میں ڈی آئی جی کی تصویربھی نظر آرہی ہے جبکہ ہوائی فائرنگ کی وائرل فوٹیج کب کی ہیں، اس حوالے سے چھان بین شروع کردی گئی ہے ۔ڈی آئی جی کے بیٹے کی ڈیفنس اور ایسٹ کے علاقوں میں فائرنگ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایسٹ اور ساؤتھ پولیس نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر جعلی اور ایڈیٹڈ ہیں، میرے بیٹے کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ، ویڈیوز سے متعلق چھان بین شروع کردی گئی ہے ۔ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سے بھی رابطہ کروں گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں