ساؤتھ زون کے 37 تھانوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کا فیصلہ

ساؤتھ زون کے 37 تھانوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کا فیصلہ

کراچی (آن لائن)کراچی میں ساؤتھ زون کے 37 تھانوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ زون اسد رضا کا کہنا ہے کہ 9 کروڑ 70 لاکھ روپے کے فنڈز کے اجراکے بعد ٹینڈرز بھی جاری کردیا گیا۔

ڈی آئی جی کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے 15 تھانوں کیلئے 3 کروڑ 15لاکھ روپے جبکہ سٹی ڈسٹرکٹ کے 10تھانوں کیلئے 2 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کیے ہیں۔ڈی آئی جی کے مطابق ڈسٹرکٹ کیماڑی کے 12 تھانوں کیلئے 3 کروڑ 95 لاکھ لاکھ مختص کیے ہیں۔تھانوں کی تزئین و آرائش کی مدت تکمیل30 دن سے 2 ماہ تک رکھی ہے ۔ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ ساؤتھ زون کے 8 تھانوں میں تزئین و آرائش اور بڑے پیمانے پر مرمت کی ضرورت ہے ۔ساؤتھ زون کے 29 تھانوں میں تزئین و آرائش اور معمولی نوعیت کی مرمت ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں