کتوں کی شکایت کیلئے موبائل ایپ تیار،پروجیکٹ ڈائریکٹر

 کتوں کی شکایت کیلئے موبائل ایپ تیار،پروجیکٹ ڈائریکٹر

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی اور ویکسین کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست پر پروجیکٹ ڈائریکٹر اینٹی ریبیز کنٹرول پروگرام نے جواب جمع کرادیا۔

 ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کیخلاف کارروائی اور ویکسین کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر اینٹی ریبیز کنٹرول پروگرام نے جواب عدالت میں جمع کرادیا، جواب میں کہا گیا کہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کہ شکایت کے لیے بنائی گئی ہیلپ لائن 1093 بحال کردی ہے ۔ جنوری 2022 سے مارچ 2024 تک 19 ہزار سے زائد کتوں کو ویکسین لگائی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 4 اضلاع میں ریبیز کنٹرول سینیٹرز بنائے گئے ہیں۔ آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے قوانین بنا دئیے گئے ہیں۔ صوبے کے ہر ضلع میں ڈاگز پاپولیشن کنٹرول سینٹر بنائے جائیں گے ۔ 29 فروری کو ہر ضلع میں ڈاگز پاپولیشن کنٹرول سینٹر بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ آوارہ کتوں کی شکایت اور کاٹنے کے واقعات سے متعلق شکایت کے لیے موبائل ایپ بھی بنا لی ہے ۔ رمضان کے بعد عوام کیلئے یہ ایپ بحال کر دی جائے گی۔ شہری آوارہ کتوں سے متعلق تصویر اور پتے کے ساتھ شکایت کر سکتے ہیں۔ آوارہ کتوں کو ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے ۔ عدالت نے سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں