لوٹ مار کی وارداتوں کے خلاف ٹرانسپورٹرز کااحتجاج،قومی شاہراہ بلاک

لوٹ مار کی وارداتوں کے خلاف ٹرانسپورٹرز کااحتجاج،قومی شاہراہ بلاک

کراچی (آن لائن) نیشنل ہائی وے پر لوٹ مار کی وارداتوں کے باعث ٹرانسپورٹرز نے مین ہائی وے ریڈیو پاکستان کے مقام سے احتجاجاً شاہراہ کو بند کر دیا۔

 مظاہرے کی وجہ سے دونوں سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔احتجاج کے باعث منزل پمپ سے ملیر اور ملیر فلائی اوور سے شاہ لطیف تک ٹریفک مکمل طور پر جام ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود ایبٹ کمپنی کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے مین نیشنل ہائی وے پر ناکہ لگا کر نجی کمپنی کی شفٹ لے جانے والی بس میں سوار 50 سے زائد مزدوروں کو نقدی رقم ، موبائل فونز سمیت دیگر اشیاء سے محروم کردیا۔ آئے روز نیشنل ہائی وے پر لوٹ مار کی وارداتوں سے تنگ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے منگل کے روز احتجاج کے دوران مین قومی شاہراہِ بند کرکے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ٹریفک جام کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔مظاہرین سے مذاکرات اور یقین دہانی کے بعد پْرامن طور پر منتشر کرکے ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی روانی بحال کردی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں