کراچی کو پھر لاقانونیت نے گھیر لیا،شجاع الدین شیخ

 کراچی کو پھر لاقانونیت نے  گھیر لیا،شجاع الدین شیخ

حیدرآباد (نمائندہ دنیا )تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈکیتی اور قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات انتہائی تشویش ناک ہیں۔۔۔

 1990 کی دہائی کے آغاز میں کراچی کو ڈکیتی ، قتل وغارت اور ٹارگٹ کلنگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور اگلی تقریبا ً دو دہائیوں تک شہرِ کراچی ظلم و جبر اور قتل و غارت کی لپیٹ میں رہا ۔گزشتہ چند برسوں کے دوران ہمارے سیکیورٹی اداروں نے اﷲ تعالی ٰ کی مدد اور عوام کے تعاون کے ساتھ جرائم پیشہ گروہوں کی بڑی حد تک بیخ کنی کر کے کراچی میں نسبتا ً امن و امان قائم کر دیا تھا، لیکن انتہائی افسوس اور دکھ کا مقام ہے کہ کچھ عرصے سے کراچی کو ایک مرتبہ پھر بد ترین لا قانونیت نے گھیر رکھا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں