لاڑکانہ :شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

لاڑکانہ :شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) لاڑکانہ تھانہ دڑی کی حدود مراد واہن محلہ میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی 4 بچوں کی والدہ صفیہ جمالی کو چاقو کے وار کرکے زخمی کر دیا اور بچوں کے ہمراہ کراچی فرار ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے متوفیہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے چانڈکا اسپتال منتقل کردی۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ ایس ایس پی لاڑکانہ نے بھی نوٹس لیتے ہوئے تھانہ دڑی کے ایس ایچ او سے رپورٹ کرلی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں