ٹریفک پولیس کے سیکشن آفیسر سمیت 5 اہلکار معطل

ٹریفک پولیس کے سیکشن آفیسر سمیت 5 اہلکار معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز نے سیکشن آفیسر شارع فیصل سمیت پانچ اہلکاروں کو معطل کردیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے سرپرائز وزٹ کے دوران ٹریفک پولیس کراچی کے اہلکار ناکہ لگا کر ممانعت کے باوجود چلاننگ آفسر کے بغیر چالان کر رہے تھے جس کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سیکشن آفیسر شارع فیصل مصطفی زیب، کانسٹیبل محمد حسن، کانسٹیبل عبدالوقار ابڑو، کانسٹیبل محمد ماجد، کانسٹیبل سعد اللہ کو معطل کر کے ٹریفک پولیس لائن میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے ہدایات جاری کیں کہ بغیر چلاننگ آفیسر کے کسی بھی گاڑی کو نہیں روکا جائے گا جبکہ چلاننگ آفیسر بغیر باڈی وورن کیمرے کے چالان نہیں کریں گے چالان کرتے وقت کیمرہ آن رکھیں گے اور چالان کی ویڈیو بنائیں گے ۔ کسی بھی جگہ پر لوگوں کو چالان کے بہانے تنگ نہ کیا جائے ،شہریوں کو بلاوجہ تنگ کرنے سے ممانعت کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں