جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے گی

جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے گی

کراچی(آئی این پی)جامعہ کراچی ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو دورہ پاکستان کے موقع پر پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے گی۔

 ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی سفارش گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کی ہے ۔ جس کے بعد جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے سینڈیکیٹ کا خصوصی اجلاس ہفتہ 20 اپریل کو طلب کرلیا ہے ۔سینڈیکیٹ اجلاس میں ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں