ذوالفقار شاہ سے یونیسکو کے دو رکنی وفد کی ملاقات

ذوالفقار شاہ سے یونیسکو کے دو رکنی وفد کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ سے اقوام متحدہ کی تعلیمی سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو کے دو رکنی وفد کی ملاقات،وفد میں اٹلی سے تعلق رکھنے والی معروف آرکیالوجسٹ ڈاکٹر کرسٹینا اور جواد شامل تھے ۔

ملاقات میں سیکریٹری ثقافت و سیاحت خالد چاچڑ، ایم ڈی ٹورازم فیاض شاہ، ڈائریکٹر آرکیالوجی عبدالفتاح شیخ و دیگر موجود تھے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ یونیسکو کے تعاون سے جلد مکلی مقبروں اور موہن جو دڑو کے تاریخی مقامات کے فوری تحفظ پراجیکٹ پر کام شروع کردیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں