پڈعیدن :نوسرباز خواتین نے شہری سے ایک لاکھ روپے لوٹ لئے

پڈعیدن :نوسرباز خواتین نے شہری سے ایک لاکھ روپے لوٹ لئے

پڈعیدن (نمائندہ دنیا)پڈعیدن بازار میں دن دیہاڑے نوسر باز خواتین نے محنت کش کو ایک لاکھ روپے کا چونا لگا دیا،8 خواتین کے گروپ میں سے 3 رقم لے کر فرار،5 کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔۔

 جنہیں پولیس نے کچھ دیر تھانے میں بٹھا کر چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پڈعیدن کے مین بازار میں نوسرباز 8 خواتین کے گروپ نے نجی بینک سے رقم لے کر نکلنے والے معمر شخص کو گھیر لیا اور رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیب سے ایک لاکھ روپے نکال لئے ، تین خواتین پیسے لے کر بھاگ نکلیں جبکہ 5 کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ متاثرہ شخص جلال خاصخیلی نے بتایاکہ میں بینک سے رقم نکلواکر باہر نکلا تو 8 خواتین نے میرا پیچھا کیا اور راستے میں ایک لاکھ روپے نکال کر 3خواتین کو بھگا دیا، میں نے لوگوں کی مدد سے 5 خواتین کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا،میں غریب محنت کش ہوں، میری رقم برآمد کر کے دی جائے ۔ پڈعیدن تھانہ کے اے ایس آئی راحب کے مطابق مذکورہ خواتین کی لیڈی اہلکار کی مدد سے تلاشی لی گئی، ان کے پاس سے کچھ برآمد نہیں ہوا۔ پولیس نے پانچوں خواتین کو کچھ دیر تھانے میں بٹھا کر چھوڑ دیا۔واضح رہے کہ مذکورہ خواتین کا گروپ کچھ عرصہ قبل بھی لوگوں سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگیا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں