آئین کی بالادستی کو کمزور کیا جارہا ہے ،راشد سومرو

 آئین کی بالادستی کو کمزور کیا جارہا ہے ،راشد سومرو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہیکہ وطن عزیز میں آئین کی بالادستی کو کمزور کیا جارہا ہے ، عوامی رائے دہی کو دھونس دھاندلی اور دولت کی ریل پیل سے تبدیل کیا جارہاہے ۔۔

 2 مئی کی عوامی اسمبلی قومی سیاست کے نئے رخ کا تعین کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبداللہ گبول گوٹھ میں پی ایس 116 کے زیر اہتمام جنرل کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جے یوآئی کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری ،صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد ، مولانا ڈاکٹر نصیر الدین سواتی ،صوبائی ناظم مالیات مولانا محمد غیاث ، ضلعی امیر مفتی محمد خالد ، سیکریٹری جنرل انجینئر محمد سلیم ، جے یوآئی پی ایس 116 کے امیر سمیع الحق سواتی، سیکریٹری جنرل محمد شریف گبول،قاری طلحہ زبیر سواتی ، مولانا بختیار کاکڑ ،ضلعی سالار حافظ فیروز حسن زئی ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم امریکی غلامی کا انکار کرتے ہیں ، فلسطین کے مظلوم عوام کی آواز بنتے ہیں تو ہمارا راستہ روکا جاتا ہے ، دو مئی کو کراچی میں جمعیت علماء اسلام ایک نئی تاریخ رقم کرے گی ، ختم نبوت قانون کیخلاف سازشوں ، الیکشن میں بدترین دھاندلی ، پورے صوبے میں ڈاکو راج ، اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی آواز بننے کیلئے ہم ہر اول دستہ بنیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام کا سندھ میں مینڈیٹ چھینا گیا ، کچے اور پکے کے ڈاکو آپس میں اتحادی ہیں ایک دوسرے کو کندھا فراہم کرنے والے دونوں جرائم پیشہ عناصر ہیں ہم ان کا تعاقب کرتے رہیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں