سجاول میں بھی ملیریا کا عالمی دن منایا گیا،ریلی کاانعقاد

سجاول میں بھی ملیریا کا عالمی دن منایا گیا،ریلی کاانعقاد

بدھوتالپور(نمائندہ دنیا)ملک بھر کی طرح سجاول میں بھی ملیریا کنٹرول پروگرام اور این آر پی کے تعاون سے ملیریا کا عالمی دن منایا گیا ۔ عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ،پیرامیڈیکل اسٹاف کی جانب سے ملیریا سے آگاہی عام کرنے کیلئے ایم ایس آفس سے بٹھورو روڈ تک ریلی نکالی گئی ۔

ریلی میں ڈی ایچ او سجاول محمد حنیف میمن ، ایم ایس ڈاکٹر بشیر سولنگی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ ، این آر ایس پی کے عارف لوہار اور سول سوسائٹی کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈی ایچ او سجاول ،ایم ایس بشیر سولنگی ودیگر نے کہا کہ عام طور پر ملیریا کو معمولی سمجھا جاتا ہے ، تاہم بروقت علاج یا ٹیسٹ نہ کرانے کی صورت میں یہ بیماری خطرناک ہوجا تی ہے ، جس کے باعث دیگر بیماریاں لگنے کا خدشہ ہوتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملیریا سے بچنے کے لیے اپنے گھروں کو صاف ستھرا رکھیں ، رات کے وقت مچھردانیاں استعمال کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں