جدّت کے دَر انجینئرز پر کھلیں گے ، قونصل جنرل رشین فیڈریشن

جدّت کے دَر انجینئرز پر کھلیں گے ، قونصل جنرل رشین فیڈریشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جدت کے دروازے انجینئرز پر کھلیں گے ، روسی زبان شناسی، طالب علموں کے وسیع تر مفاد میں ہے ، پاکستان اور این ای ڈی کا شکریہ جنہوں نے روسی وفد کو مدعو کیا۔

ان خیالات کا اظہار روسی قونصل جنرل andrey viktorovich fedorov اور نمائندہ ریشین فیڈریشن وفد ڈاکٹر الیگزینڈر بابیز نے این ای ڈی میں منعقدہ تقریب میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ این ای ڈی کے شعبہ ارتھ کوئیک انجینئرنگ کے تحت دو ہفتوں پر مشتمل ٹریننگ کورس کا آغاز کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب سے قونصل جنرل رشیا Andrey Viktorovich Fedorov اور نمائندہ ریشین فیڈریشن وفد ڈاکٹر الیگزینڈر بابیز، شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، کوآرڈینٹر جنرل کامسٹیک ڈاکٹر اقبال چودھری اور او آئی سی اسٹینڈنگ کمیٹی آن سائینٹفک اینڈ ٹیکنالجی کارپوریشن (COMSTECH) کے سینئر ایگزیکٹو سیکریٹری محمد امین کرلو نے خطاب کیا۔ قونصل جنرل ریشین فیڈریشن کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کے ذریعے جدّت کے دروازے انجینئرز پر کھلیں گے ۔ انہوں نے روسی زبان شناسی پر بھی توجہ دینے پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ روسی زبان سیکھنا طالب علموں کے وسیع تر مفاد میں ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں