مدھو بالا کی سفاری پارک منتقلی کی تیاریاں مکمل

مدھو بالا کی سفاری پارک منتقلی کی تیاریاں مکمل

کراچی (این این آئی)کراچی چڑیا گھر میں تنہا رہ جانے والی ہتھنی مدھو بالا کی تنہائی دور کرنے کے لیے انتظامیہ نے اس کی منتقلی کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں نورجہاں ہتھنی کے مرنے کے بعد مدھوبالا نامی ہتھنی تنہا رہ گئی تھی اور اپنی تنہائی کے بعد کئی ماہ سے اداس تھی جس کی تنہائی دور کرنے کے لیے اب چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اسے سفاری پارک منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مدھو بالا ہتھنی دن میں تین سے چار بار کنٹینر میں آنا اور جانا کرتی ہے اور اس کی کنٹینر میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کی ٹریننگ مکمل ہوگئی۔ ہتھنی کی منتقلی کے لیے بنایا گیا کنٹینر اس کی سینچیری میں ہی رکھا گیا ہے ۔اس حوالے سے کراچی میونسپل کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ سفاری پارک میں مدھو بالا کی سینچیری فور پاز کے تعاون سے تیار کی جا رہی ہے اور اس کے آرکیٹیکٹ وہاں سینچیری تیار کر رہے ہیں۔انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ 15 سے 20 دن میں سفاری پارک میں مدھو بالا کی سینچیری تیار ہونے کا امکان ہے جس کے بعد آئندہ ماہ ہتھنی کو وہاں منتقل کر دیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں