بیوہ کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کرنے والے 4لینڈ گریبرز گرفتار

بیوہ کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کرنے والے 4لینڈ گریبرز گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ منگھوپیر پولیس نے لینڈ گریبرز گروہ کے چار اہم کارندوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

 ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی کے مطابق ملزمان منگھوپیر گلشن توحید میں بیوہ شگفتہ بانو کے پلاٹ پر جبراً قبضہ کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ دیگر ساتھی ملزمان فرار ہوگئے ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن (لائسنس و پرمنٹ شدہ) بھی برآمد کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔گرفتار ملزمان میں حق نواز ولد آقاذبی، فہیم شہزاد ولد محمد صادق،ساحرشفیق ولد رفیق اور عظمت حسین ولد الفت حسین شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں