ملزم نے چھری کے وار کرکے سابقہ بیوی کو قتل کردیا

ملزم نے چھری کے وار کرکے سابقہ بیوی کو قتل کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لانڈھی مانسہرہ کالونی میں چھری کے وار سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔مقتولہ کی شناخت 40 سالہ زہرہ زوجہ صدیق کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتی تھی۔

زہرہ روزانہ کی طرح آج بھی صبح سویرے گھر سے فیکٹری کام کیلئے نکلی تھی۔ گھر سے کچھ فاصلے پر مقتولہ کے سابق شوہر ابراہیم نے زہرہ کو روکا ،دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ملزم نے چھری کے پے در پے وار کرکے زہرہ کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے چھری کا ملنے والا ٹکرا تحویل میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں